جنگ ویب ڈیسک.....دنیا بھر سے روزانہ نت نئی اور نرالی خبروں کا آنا اب معمول کی بات بن چکا ہے۔ تاہم اس کے باوجود کچھ واقعات اور خبریں انسانی ذہن پر غیرمعمولی اثر ڈالتے ہیں۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک 31 سالہ برطانوی شہری اینڈی برنارڈ نے اپنی 16 ماہ کی بیٹی سے شادی کرلی۔ خلیجی اخبار نے برطانوی روزنامے’دی سن ‘کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ اینڈی کا خواب تھا کہ جب اس کی بیٹی’پوپی‘جوان ہوجائے گی تو وہ اس کی شادی بڑی دھوم دھام سے کرگے گا۔
تاہم قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ گزشتہ ماہ ننھی پوپی نے کھانا پینا چھوڑ دیا تو ڈاکٹروں کے پاس اس کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا۔ معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ اس ننھی پری کے دماغ میں غیرمعمولی قسم کی رسولی پائی جاتی ہے۔
مزید برآں ڈاکٹروں نے توقع ظاہر کی کہ یہ بچی دو روز سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکے گی۔ اس موقع پر برطانوی
فضائیہ کے اہل کار برنارڈ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی پوپی کی وفات سے پہلے ہی اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دے گا۔
اس نے اپنی بیٹی سے شادی کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کا سارا انتظام برنارڈ کے ساتھ فضائیہ میں کام کرنے والے اس کے دوستوں نے کیا۔ تقریب میں قریبی عزیزوں سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر برنارڈ کی 29 سالہ بیوی بھی اپنی ننھی پوپی کے ساتھ تھی جس کو دلہنوں کے لیے مخصوص سفید لباس پہنایا گیا تھا۔ پوپی کو دو بڑے بھائیوں 6 سالہ ریلی اور 4 سالہ جینسن کے ہمراہ لا کر روایتی انداز سے اس کے والد کے حوالے کیا گیا۔
تقریب کے دوران اس وقت جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے جب برنارڈ نے کہا کہ’ہمارے دل آج ٹوٹے ہوئے ہیں۔ میں نے فیصلہ کیا کہ اپنا وہ وعدہ پورا کردوں جو میں نے پوپی کی پیدائش کے وقت سے کر رکھا تھا کہ میں اس کی شادی بہت دھوم دھام سے کروں گا۔ مجھے ہر گز توقع نہ تھی کہ اس کی پرمسرت تقریب کا دن درحقیقت الوداعی ہوگا۔